بدھ, نومبر 25 Live
Shadow

Tag: مسئلہ کشمیر، سچی کہانی، بدمعاش ریاستیں، ہندوستان، عالمی سیاست، نظام ظلم، شریف زادہ، پاکستان، گاؤں کی اغواء شدہ بچی کی بازیابی،

گاؤں کی اغوا شدہ بچی کی بازیابی

گاؤں کی اغوا شدہ بچی کی بازیابی

بلاگ
کچھ عرصہ قبل ہمارے گاؤں میں ایک بدمعاش نے ایک شریف زادے کی نوزائیدہ بچی کو اغوا کر لیا، بچی انتہائی خوبصورت تو تھی ہی جیسی خدا کی دین ہوتی ہے مگر والدین کے لیے وہ دیگر بچوں کی طرح ایک اولاد ہی تھی۔ بدمعاش کی شہر میں بڑے بدمعاشوں کے ساتھ دوستی کے باوجود شریف زادے نے بچی کو واپس حاصل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ مصدقہ حوالوں کے مطابق اس نے ایک دو دفعہ تو بدمعاش کا گلے بان بھی پکڑ لیا اور خوب پھینٹا بھی چڑھایا، اس کے علاوہ دیگر چھوٹی موٹی لڑائیوں میں اکثر خون آلود بھی ہوتے رہتے ہیں، جب کہ ایک بار تو اس کا ایک بیٹا ایسی ایک لڑائی میں شہید بھی ہو گیا۔ لیکن ہمیشہ بدمعاش کے شہری دوست زبردستی صلح اور امن کا ڈھول اس کے گلے میں ڈال دیتے۔وقت گزرتا گیا، کل کی نوزائیدہ آج کی خوبرو دوشیزہ بن گئی۔ مگر والدین آج بھی اولاد کے لیے تڑپ رہے ہیں، اور اب کسی نہ کسی حد تک باپ نے اہل علاقہ کے دیگر شریف زادوں ...