
وینزویلا: تیل ریفائنریوں پر امریکی حملے کا منصوبہ ناکام، جاسوس منصوبہ ساز دھر لیا گیا
وینزویلا نے ملک کی دو اہم تیل ریفائنریوں کے پاس سے بڑی رقم، دھماکہ خیز مواد اورجدید اسلحے سے لیس امریکی جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر نیکوس مادورو نے امریکی جاسوس سے متعق تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عراق میں سی آئی اے کے لیے کام کرتا رہا ہے اور وینزویلا کی ریاستی ریفائنریوں کی معومات اکٹھی کر رہا تھا۔ جاسوس کو امریکی میرین فوج کا اہلکار بتایا جا رہا ہے۔
جاسوس کے پکڑے جانے کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں، جبکہ وزارت پیٹرولیم نے ریفائنریوں پر دھماکے کے منصوبے کی اطلاعات کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
صدر نیکولس نے عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ بدلے کی آگ میں بے وقوفی کی حدود پار چکا ہے ہے، ہم پر معاشی جنگ مسلط کی جا رہی ہے، اور ہماری تیل کی صنعت کو تباہ کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/CancilleriaVE/status/130455194449363763...