
چین کے مدمقابل بننے کا خوف: امریکہ نے چینی طلباء و محققین کے ویزے منسوخ کر دیے
امریکہ نے متعدد چینی طلباء اور محققین کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ علم و ٹیکنالوجی پر اجارہ داری قائم رکھنے اور چین کی ابھرتی طاقت کے خوف نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کی راتوں کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ نے 1000 سے زائد چینی طلباء اور محققین کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے ان کے ملک میں داخلے کو روک دیا ہے، جبکہ پہلے سے موجود متعدد شعبہ جات میں تحقیق میں مصروف طلباء کے ویزے بھی منسوخ کر دیے ہیں۔
امریکی وزارت داخلہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ امریکہ میں متعدد شعبہ جات میں زیر تعلیم چینی طلباء پر امریکی ٹیکنالوجی کے ممکنہ چوری کے خدشے کے پیش نظر پابندی لگا رہے ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی طلباء اپنی فوج کے لیے کام کرنے والے جاسوس ہو سکتے ہیں۔ چین امریکی جامعات سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے، اسے ٹیکنالوجی کی چوری کی اجازت نہیں دے سکتے۔
اگرچہ امریکی انتظامیہ نے پالیس...