
تنخواؤں میں بےقاعدگی: ہندوستان میں ایپل کمپنی کے پیداواری مرکز پر ملازمین کا دھاوا – پولیس نے 132 کو دھڑ لیا
ہندوستان کے شہر بینگلور میں ایپل کمپنی کی مصنوعات بنانے کے مرکز میں ملازمین نے توڑ پھوڑ اور دنگا کیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ کمپنی نے انہیں باقاعدہ تنخوائیں ادا نہیں کیں۔
ہندوستان میں ایپل کی مصنوعات کا مرکز تائیوان کی ٹیکنالوجی کمپنی وسٹرون چلاتی ہے، جس کے بینگلور میں پیداواری مرکز پر ملازمین نے کل دھاوا بول دیا اور شدید توڑ پھوڑ کی۔
کمپنی کے بھرپور ردعمل پر مقامی انتظامیہ نے مکمل تحقیقات کا وعدہ کیا ہے. جبکہ تحیقات کے لیے پولیس نے 132 ملازمین کو حراست میں بھی لیا ہے۔
https://twitter.com/harishupadhya/status/1337650711627120640?s=20
مقامی میڈیا کے مطابق ملازمین نے وعدہ کی گئی تنخواہ سے کم ادائیگی پر احتجاج کیا جس پر شنوائی نہ ہونے پر ملازمین ہنگامے پر اترے۔
https://twitter.com/TOIBengaluru/status/1337615298761912321?s=20...