
امریکی انتخابات سے متعلق دھاندلی کے دعوؤں کی ویڈیوؤں کو تلف کر دیا جائے گا: یوٹیوب کی نئی پالیسی
یو ٹیوب نے امریکی انتخابات سے متعلق دھاندلی کے دعوؤں کی ویڈیوؤں کو ہٹانے کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ پالیسی پر آزادی اظہار اور قانونی ماہرین کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار سامنے آرہا ہے، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پالیسی آزادی رائے کے قوانین کے بھی خلاف ہے تاہم اس سے بھی اہم یہ ہے کہ تاحال امریکی اعلیٰ عدالت نے دھاندلی سے متعلق دعوؤں پر فیصلے نہیں سنائے ہیں۔
یو ٹیوب کا مؤقف ہے کہ بیشتر ریاستوں نے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، اور ان سے اگلے صدر کا واضح ادراک ہو جاتا ہے، ایسے میں صدارتی انتخابات سے متعلق مواد کو نئی پالیسی کے تحت جانچا اور اسکی اجازت دی جائے گی۔
https://twitter.com/TeamYouTube/status/1336676707554758657?s=20
یو ٹیوب کی نئی پالیسی کے مطابق ویب سائٹ اب صرف اس معلومات کو درست مانے گا جو حکومت یعنی بائیڈن یا ڈیموکریٹ کی طرف سے جاری ہو گی، اور غیر مصدقہ م...