
دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کا بحران: آکسیجن برآمد سے کروڑوں ڈالر کمانے والی مودی سرکار ملک میں ترسیل میں ناکام، طبی عملہ شدید دباؤ میں، کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اسپتالوں کے لیے آکسیجن کی طلب پوری نہیں ہو پا رہی، اطلاعات کے مطابق اسپتالوں کے پاس صرف چند گھنٹوں کے ذخائر کی گنجائش ہے اور کورونا کے مریضوں کے لیے اس کی طلب پوری کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔
ریاستی وزیر صحت ستندر جین نے صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کو یومیہ 700 میٹرک ٹن آکسیجن درکار ہے، لیکن اسکی آدھی بھی فراہم نہیں کی جا پا رہی۔ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بروز سوموار اور منگل 240 اور 365 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی گئی لیکن اسپتالوں میں آکسیجن محفوظ کرنے کی گنجائش صرف 12 گھنٹوں کی ہے، ایسے میں شہر کے تمام اسپتالوں کی ترسیل کو برقرار رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔
https://twitter.com/SatyendarJain/status/1384561128907239427?s=20
انتظامی نااہلی کے باعث پیداہونے والی صورتحال نے کورونا مریضوں کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔...