مسجد کے دروازے پر سور کا سر لٹکا دیا گیا
یورپ اور مغربی دنیا میں اسلام سے نفرت عروج پر - جرمنی کے شہر فیہنگن میں اسلام سے بغض کا ایک اور واقع سامنے آگیا۔ علاقے کی جامعہ مسجد میں اسلام سے بغض کے ماروں نے سور کا کٹا سر صبح سحری کے وقت دروازے پر لٹکا دیا اور فرار ہو گئے۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق واقع بروز ہفتہ جامع مسجد فاتح، فیہنگن میں پیش آیا. جس کے فوری بعد مسجد کے امام نے واقعے کے اطلاع مقامی انتظامیہ کو دے دی۔
انتظامیہ نے معمول کی کارروائی کرتے ہوئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے اور وہ ایک گروہ کی صورت میں نجی کمپنی کی گاڑی میں دوسرے شہر سے آئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزمان کے اعتماد کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے واردات کے بعد اس کی تصویر لی اور فیس بک پر اس کی اشاعت کی۔
واقعے کی مقامی مسلمان...