گزشتہ 6 سال میں اشیاء خوردونوش میں ریکارڈ اضافہ ہوا: اقوام متحدہ ادارہ برائے خوراک و زراعت
دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں مسلسل آٹھ ماہ سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ قیمتوں میں سب سے زیادہ اور اچانک اضافہ گندم اور چالوں سے بنی اشیاء کی قیمتوں میں ہوا، ان کے بعد ولائیتی گھی اور چینی کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ایک مطالعہ کے مطابق گزشتہ دسمبر سے اب تک اجناس کی قیمتوں میں 4 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا۔ جو جولائی 2014 کے بعد سب سے زیادہ تھا۔ ادارے کے مطابق اجناس کی قیمتوں میں ماہانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اس سے بنی اشیاء میں بین الاقوامی تجارت کے دوران 7 اعشاریہ 1 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
https://twitter.com/FAOnews/status/1357273559157141505?s=20
مکئی سے بنی اشیاء میں 11 اعشاریہ 2 فیصد کا اضافہ ہوا، جو آئندہ ماہ تک 42 فیصد تک جا سکتا ہے۔ مکئی کے آٹے میں اتنے تیزی سے اضافے کی وجوہات میں طلب کے...