
افریقہ ہمارا ہے، وہاں سے دور رہو: یورپی امور خارجہ کے ذمہ دار کی روسی ہم منصب کو مالی میں فوجیں بھیجنے پر تنبیہ – لاوروو کا سخت ردعمل، جاگیردارانہ سوچ ترک کرنے کی تلقین
افریقی ملک مالی کی حکومت نے ایک نجی روسی سکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کیا ہے اور حساس مقامات کی حفاظت کے لیے 1000 خصوصی تربیت یافتہ افراد کی طلب کی ہے۔ معاملے پر یورپی اور امریکی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور روس کو دھمکی آمیز رویے میں افریقہ سے دور رہنے کی تنبیہ کی جا رہی ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کے مطابق یورپی اتحاد کے امور خارجہ کے ذمہ دار جوزف بوریل نے ان سے کہا ہے کہ "افریقہ سے دور رہو، افریقہ ان کی جگہ ہے"۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی اعلیٰ عہدے دار کا رویہ انتہائی توہین آمیز ہے، مغرب اور روس کو افریقہ میں انسانی بہبود اور امن کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے نہ کہ علاقے کو اپنی جاگیر سمجھنا چاہیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سوچ کو ترک کرنا چاہیے کہ میں یہاں پہلے آیا، یہاں میرا اثر رسوخ ہے، یہاں میرا حق ہے، یہاں مت آؤ، یہاں سے چلے جاؤ۔
یاد رہے کہ افریقہ کے مغربی ممالک می...