افغانستان میں رہ جانے والا جدید اسلحہ روس، چین اور دیگر ممالک کے ہاتھ لگ سکتا، بائیڈن انتظامیہ کی ناکام افغان پالیسی سے امریکہ کی جگ ہنسائی ہوئی: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے ناکام انخلاء اور جدید ترین اسلحہ وہاں چھوڑنے پر بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جدید اسلحہ اب نہ صرف طالبان استعمال کریں گے بلکہ اسے آسانی سے چورا کر روس اور دیگر ممالک بھی بنا سکیں گے۔ فاکس نیوز سے گفتگو میں ریپبلک رہنما کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلاء امریکی کی جگ ہسائی کے سوا کچھ نہیں، بائیڈن انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکہ کا بدترین مذاق بنا ڈالا ہے۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن نے امریکہ کے معاون افغان شہریوں کو بھی بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے، جنہیں آسانی سے طالبان یرغمال بنا سکتے ہیں اور ماضی میں امریکہ کی مدد کرنے پر غدار وطن قرار دیتے ہوئے عتاب کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ہتھیاروں کی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے خصوصی طور پر تحفظات کا اظہار کیا اور اسے آئندہ کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔ا...