![امریکہ نے طالبان کے لیے مسائل کا نیا پہاڑ کھڑا کر دیا: افغانستان کے 9.5 ارب ڈالر منجمند کر دیے، آئی ایم کی طرف سے متوقع 46 کروڑ کی مالی امداد بھی روک دی](https://aajrus.com/wp-content/uploads/2021/08/کابل-بینک،-امریکہ-نے-افغان-قومی-خزانہ-منجمند-کر-دیا،-آج-روس.jpg)
امریکہ نے طالبان کے لیے مسائل کا نیا پہاڑ کھڑا کر دیا: افغانستان کے 9.5 ارب ڈالر منجمند کر دیے، آئی ایم کی طرف سے متوقع 46 کروڑ کی مالی امداد بھی روک دی
امریکہ افغانستان میں قائم نئی حکومت کے لیے مسائل پیدا کرنے اور معاملات میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے مالی رکاوٹیں ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکومت افغانستان کے لیے وقف آئی ایم ایف کے 46 کروڑ ڈالر کا قرض روکنے کی تیاری کر چکا ہے اور اس پر آئندہ ہفتے عمل درآمد ہو سکتا ہے۔
خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے رکن ممالک اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا انہیں طالبان کی حکومت کو قبول کرنا ہے یا نہیں اور اسی فیصلے کے نتیجے میں مالی معاونت جاری کرنے یا روکنے کا فیصلہ ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 650 ارب ڈالر کے امدادی منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس میں افغانستان کے لیے بھی ایک مخصوص رقم کا اعلان کیا گیا تھا، افغانستان کو رقم 23 آگست کو جاری ہونا تھی، تاہم اچانک مغربی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹنے ک...