روسی عدالت کا فیس بک اور ٹویٹر کو مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر لاکھوں ڈالر جرمانہ
روسی عدالت نے سماجی میڈیا کی دو بڑی کمپنیوں ٹویٹر اور فیس بک (مسنجر، وٹس ایپ سمیت) پر شہریوں کے ڈیٹے کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔ عدالت نے وٹس ایپ پر انفرادی سطح پر54000 ڈالر، فیس بک پر 2 لاکھ، ٹویٹر پر 2 لاکھ 30ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔
روسی قانون کے مطابق کمپنیاں شہریوں کا ڈیٹا ملک کے باہر نہیں بھیج سکتیں انہیں زیادہ سے زیادہ ملک کے اندر ہی استعمال کرنے کی اجارت ہے، لیکن فیس بک اور ٹویٹر قانون کی خلاف ورزی کرتی پائی گئی ہیں۔ 2015 میں بنائے گئے قانون کے مطابق کمپنیاں شہریوں کا ڈیٹا لک کے باہر نہیں لے کر جا سکتیں، اور انہیں ملک میں اپنے دفاتر بھی قائم رکنے ہیں جہاں مستقل نمائندے کا ہونا ضروری ہے۔
عدالت کے مطابق امریکی کمپنیاں نہ صرف مقامی قوانین کی پابندی کرنے میں ناکام رہیں بلکہ انہوں نے ماضی میں عائد کردہ جرمانوں کو بھی ادا نہیں کیا۔ اس کے برعک...