امریکہ کا جدید میزائل شکن دفاعی نظام کا تجربہ ناکام: ناکامی کی وجوہات کا جائزہ جاری
امریکہ کے فضائی دفاعی نظام کا تجربہ ناکام ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایجس جہاز سے دو میزائل شکن ایس ایم-6 میزائل داغے گئے لیکن وہ درمیانے فاصلے کے بیلسٹک ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے، تجربے کی ناکامی کی خبر سب سے پہلے روسی میڈیا پر سامنے آئی جس کی بعد میں امریکہ نے بھی تصدیق کی۔
معمولات کے مطابق تجربے کا مقصد جدید میزائل شکن نظام کو جانچنا تھا، تجربہ ایجس جہاز کے داغے گئے درمیانے درجے کے بیلسٹک میزائل کا پتہ لگانے، اس کی رفتار اور دیگر اہم معلومات کا تعین کرنے، اسے مشغول کرنے اور روکنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔
امریکی عہدیدار ابھی اس ناکامی کی وجوہ کا تعین کرنے کے لیے جائزہ لے رہے ہیں، اور فوری طور پر کسی قسم کی معلومات دینے سے منع کیا جارہا ہے۔
امریکہ نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ اس تجربے میں کون سا ایجس جنگی جہاز ملوث تھا یا وہ عین علاقہ جہاں یہ تجربہ...