امریکہ قومی قرض کی ادائیگی میں دیوالیہ ہو سکتا: تحقیق
بائیپارٹیزن پالیسی مرکز (بی پی سی) کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ امریکی وفاقی حکومت یکم اکتوبر 2021 تک قرض لینے کی ملکی حد پار کرے گی، یعنی اسکے قرضے ملکی خزانے سے بڑھ جائیں گے اور حکومت اپنی ادائیگیاں طے کردہ وقت پر پوری طرح ادا نہیں کر پائے گی۔
واشنگٹن ڈی سی میں قائم تحقیقاتی ادارے کے اقتصادی پالیسی کے ڈائریکٹر، شائی اکاباس کے مطابق امریکی خزانہ ممکنہ طور پر مالی سال 2022 کے آغاز تک ایکس ڈیٹ میں آجائے گا، یعنی امریکی وفاقی حکومت اپنے معمولات کی ادائیگی وعدے کے مطابق نہیں کر سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ فوری مسئلے کے حل کے لیے ممکنہ طور پر کانگریس آئندہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے مختص رقم کو استعمال کرے یا پھر زیر گردش قرضوں کے بوجھ سے نمٹنے کے لیے قانون میں طویل مدتی اصلاحات پیش کرے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ کورونا وباء رواں مالی سال کے قرض کی ادائیگی میں شدید غیر یقینیت پیدا کر...