امریکہ میں حالات قابو سے باہر: این بی سی اور وال سٹریٹ جرنل کی سروے رپورٹ
این بی سی ٹیلی ویژن اور روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل نے حال ہی میں ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق اسّی فیصد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ ملک میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہرے اب قابو سے باہر ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے ہر دس میں سے آٹھ امریکیوں کا کہنا تھا کہ ملک کی صورت حال بے قابو ہو چکی ہے جبکہ اکثریت کا خیال تھا کہ کورونا اب بھی امریکیوں کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔
این بی سی ٹیلی ویژن اور روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل کے اس سروے میں شریک لوگوں نے کہا ہے کرونا وائرس اور جارج فلوئیڈ کے قتل کے خلاف مظاہروں کے باعث ملکی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے ۔سروے میں حصہ لینے والوں نے اس بات پر شک کا اظہار کیا ہے کہ ملک کی معاشی صورت حال پہلے والی حالت پر لوٹ سکے گی اور اس بات پر بھی شکوک وشبہات کا اظہار کیا گیا کہ صدر دونلڈ ٹرمپ ملکی وحدت کو بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کے خی...