Shadow
سرخیاں
امریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیا

امریکہ میں حالات قابو سے باہر: این بی سی اور وال سٹریٹ جرنل کی سروے رپورٹ

این بی سی ٹیلی ویژن اور روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل نے حال ہی میں ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق اسّی فیصد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ ملک میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہرے اب قابو سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے ہر دس میں سے آٹھ امریکیوں کا کہنا تھا کہ ملک کی صورت حال بے قابو ہو چکی ہے جبکہ اکثریت کا خیال تھا کہ کورونا اب بھی امریکیوں کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

این بی سی ٹیلی ویژن اور روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل کے اس سروے میں شریک لوگوں نے کہا ہے کرونا وائرس اور جارج فلوئیڈ کے قتل کے خلاف مظاہروں کے باعث ملکی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے ۔سروے میں حصہ لینے والوں نے اس بات پر شک کا اظہار کیا ہے کہ ملک کی معاشی صورت حال پہلے والی حالت پر لوٹ سکے گی اور اس بات پر بھی شکوک وشبہات کا اظہار کیا گیا کہ صدر دونلڈ ٹرمپ ملکی وحدت کو بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کے خیال میں ٹرمپ کی پالیسیوں نے نہ صرف ملکی معیشت بلکہ ملکی سالمیت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سروے ایسے وقت میں کرایا گیا ہے جب امریکہ میں ایک طرف پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد ملک گیر مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور دوسری طرف کورونا کے نتیجے میں چار کروڑ امریکی بے روزگار جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں-

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1 × five =

Contact Us