امریکہ میں ہر 6 میں سے 1 نوجوان غیرفطری جنسی رحجان (لواطت وغیرہ) کا شکار: سروے رپورٹ
امریکہ میں ہم جنس پرستی اور دیگر غیر فطری جنسی رحجان میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گیلپ کے ایک تازہ سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر 6 میں سے ایک نوجوان خود کو ہم جنس یا دیگر غیر فطری جنسی رحجان کا قائل مانتا ہے۔
حال ہی میں گیلپ نے ملک بھر میں ایک سروے کیا ہے، جس میں 23 سال تک عمر کے نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا، سروے رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ 2017 کی نسبت اس وقت ملک میں ہم جنس پرستی اور دیگر غیر فطری جنسی رحجان میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
سروے کی تفصیل کے مطابق 55 فیصد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے خود میں دوہرے جنسی رویے کا اظہار کیا ہے، یعنی وہ مخالف جنس کی طرف رغبت رکھنے کے ساتھ ساتھ ہم جنس بھی ہیں، نوجوانوں میں سے 24 اعشاریہ 5 فیصد لڑکوں اور 11 اعشاریہ 7 ٪ لڑکیوں نے خود میں لواطت کے رحجان کو پسند کیا ہے۔ سروے میں شامل 11 اعشاریہ 3٪ لڑکے لڑکیوں نے ہجروں کی طرف مائل ہونے جبکہ 3 اعشا...