صدر ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے تیسرے جج کی تعیناتی اور امریکہ کی آئندہ سیاست
امریکی سپریم کورٹ کی جج جسٹس رتھ بدر گنسبرگ کی موت نے آئندہ امریکی انتخابات اور سیاست کو اہم موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔
خاتون جج کی تدفین سے بھی قبل نہ صرف دونوں صدارتی امیدوار بلکہ کانگریس ارکان اور عوام میں بھی نئے جج کی تعیناتی کو لے کر مختلف رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے، ریپبلکن اسے بطورموقع دیکھ رہے ہیں اور فوری تعیناتی چاہتے ہیں، تو ڈیموکریٹ تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں باقی چند ہفتوں سے قبل تعیناتی کو طاقت کا استعمال قرار دے رہے ہیں۔
امریکہ میں سپریم کورٹ کا جج کیوں اہم ہے؟
امریکی سپریم کورٹ کا جج تاحیات قاضی کی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے، اور انہیں ہٹانا بھی نسبتاً ناممکن ہوتا ہے لہٰذا انکی نامزدگی یا تعیناتی انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ صدر ٹرمپ وہ پہلے صدر ہیں جنہیں چار سالوں کے دور حکومت میں سپریم کورٹ کے تیسرے جج کو نامزد کرنے کا موقع ملا ہے، اور اگر وہ تعیناتی م...