امریکی اسکول: عملے کے پاس سے 40 نابالغ طالبات کی سینکڑوں نازیبا تصاویر و ویڈیو برآمد، تحقیقات شروع
امریکی ریاست ٹینیس کے ایک مقامی اسکول کے مرد نرس سے بچوں سے متعلق جنسی مواد برآمد ہوا ہے۔ طبی عملے کے مذکورہ رکن کو بچوں کے جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ معاملے کی تحقیقات وفاقی تفتیشی ادارہ کر رہا ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ انہیں زیر حراست نرس سے بچیوں کی سینکڑوں نازیبا تصاویر ملی ہیں، جن میں سے کم از کم 40 نابالغ بچیوں کی ہیں۔
گرفتار نرس کی شناخت لیون ہینسلی کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کے پاس سے لڑکیوں کے کپڑے اتارتے اور مختلف نازیبا زاویوں سے 700 تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر تصاویر طلباء کے زیر استعمال بیت الخلاء میں نصب خفیہ کیمرے سے 2017 اور 2019 کے درمیان لی گئی تھیں، جہاں مذکورہ نرس لمبے عرصے تک کام کرتا رہا ہے۔
ہینسلے کے گھر سے تلاشی کے دوران ایک چھوٹے خفیہ ویڈیو کیمرے سمیت متعدد حساس بر...
