امریکی انتخابات کی ساکھ: 9 ماہ کی مسلسل مہم کے باوجود صدر بائیڈن کی انتخابی فتح مشکوک، 66٪ ریپبلک، 28٪ غیر جانبدار اور 3٪ ڈیموکریٹ بھی انتخابات کو دھاندلی شدہ مانتے ہیں
امریکی صدارتی انتخابات کے 9 ماہ بعد ہوئے ایک سروے رپورٹ کے مطابق ریپبلکن جماعت کے دو تہائی کارکنان صدر جو بائیڈن کی جیت کو انتخابی دھاندلیوں کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کے لبرل ذرائع ابلاغ نے انتخابات کی توثیق کے لیے باقائدہ مہم چلا رکھی ہے، لیکن ایسی تمام کوششیں ناکام جا رہی ہیں اور یاہو نیوز کے نئے سروے کے مطابق 66 فیصد ریپبلکن نومبر کے انتخابات کو دھاندلی کے ذریعے سابق صدر ٹرمپ سے چھیننے پر یقین رکھتے ہیں۔ صرف 18 فیصد لوگوں نے صدر بائیڈن کی جیت کو تسلیم کرنے کی حامی بھری ہے جبکہ 16 فیصد لوگوں نے سوال کا جواب دینے سے انکار کیا ہے۔
دوسری طرف ڈیموکریٹ میں صرف 3 فیصد لوگ سابق صدر ٹرمپ کے خلاف دھاندلی پر یقین رکھتے ہیں۔ آزاد خیال افراد میں سے بھی 28 فیصد نے ریپبلک کو برحق مانا ہےجبکہ مجموعی طور پر اس سروے کے مطابق 29 فیصد لوگ صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہونے پر یقین کرتے ...