امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی کہانی کو جھوٹی بنیاد دینے والی سائبر کمپنی میں نینسی پلوسی کی سرمایہ کاری کا انکشاف
امریکی اسپیکراسمبلی کے سائبر سکیورٹی کمپنی کراؤڈ سٹرائیک میں 1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کراؤڈ سٹرائیک وہی سائبر سکیورٹی کمپنی ہے جس نے صدر ٹرمپ پر انتخابات میں روسی مدد لینے والی جھوٹی کہانی کو بنیاد فراہم کی تھی۔
https://twitter.com/aaronjmate/status/1314608790440947713?s=20
امریکی ادارہ برائے مالی معلومات کی رپورٹ کے مطابق نینسی پلوسی اور انکے خاوند نے 3 ستمبر کو کراؤڈ سٹرائک کے دس لاکھ ڈالر کے حصص خریدے۔ مقامی تحقیقاتی صحافی ایرن میٹ کے مطابق نینسی کی سرمایہ کاری کے بعد کمپنی کے حصص میں 129 سے 142ڈالر کا اضافہ ہوا۔
خاتون اسپیکر کے ترجمان ڈریو ہیم مِل کا کہنا ہے کہ نیسنی معاملے سے آگاہ نہیں، ممکنہ طور پر انکے خاوند نے ایسا کیا، اور وہ اسکی ذمہ دار نہیں۔
یاد رہے کہ ڈیموکریٹ نیشنل کمیٹی، جو کہ ڈیموکریٹ جماعت کی انتظامی کابینہ ہے، نے پارٹی معلوم...