ٹرمپ ہار گیا تو۔۔۔؟
مہمان تحریر - سہیل وڑائچ
فرض کریں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا صدارتی الیکشن ہار گیا تو اُس سے ہمارے خطے، چین، بھارت، پاکستان اور افغانستان پر اہم ترین اثرات مرتب ہوں گے اور اگر صدر ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہو گیا تو اس خطے کے حالات میں کوئی نمایاں سیاسی، جغرافیائی یا جوہری تبدیلی آنے کا امکان نہیں رہےگا۔
صدر ٹرمپ ہار گیا تو ڈیموکریٹک پارٹی کے جوبائیڈن نئے صدرِ امریکہ بنیں گے۔ ان کی جماعت اور وہ اس خطے کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسی پر نظرثانی کریں گے۔ امریکہ شاید پھر مودی کی انتہا پسندی کو برداشت نہ کرے اور نہ ہی طالبان کو صلح پر آمادہ اور تیار کرنے کے لیے پاکستان کے اہم ترین کردار کو تسلیم کرے۔
اسی طرح دونوں ملکوں میں جمہوری آزادیوں پر پابندیوں، میڈیا کے خلاف اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر امریکہ کی خاموشی کی پالیسی میں بھی نمایاں تبدیلی آ جائے گی۔ جوبائیڈن افغانستان کے اندر مذاک...