امریکی انتخابات میں غیر سرکاری تنظیموں کے اثرانداز ہونے کا انکشاف: فیس بک کے مالک اور دیگر ہم فکر افراد نے صرف 2 تنظیموں کو 42 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم چندے میں دی، جس سے انتخابی عمل متاثر ہوا، تجزیاتی رپورٹ
سن 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات پر سامنے آنے والی ایک تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں سماجی بہبود کی نامنہاد تنظیمیں بہت بری طرح سے انتخابات پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ رپوٹ کے مطابق یہ غیر سرکاری تنظیمیں دراصل بڑی مقدار میں پیسے کو انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کرتی ہیں لیکن اس حوالے سے قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے انکا اس پر احتساب بھی نہیں ہوپاتا۔
رپورٹ میں فیس بک کے مالک کی مثال دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زکربرگ اور انکے دیگر ہم فکر افراد نے 2020 انتخابات کے دوران صرف دو تنظیموں سنٹر فار ٹیکنالوجی اینڈ سوک لائیف اور سنٹر فار الیکشن اینوویشن اینڈ ریسرچ کو تقریباً 42 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم بطور چندہ دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم بلاشبہ جوبائیڈن کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کی گئی اور اس سے جمہوریت کے شفاف عمل پر اثرانداز ہوا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ادارتی سطح ...