امریکی بُغض ہار گیا، روسی لگن جیت گئی: امریکہ کا نارڈ سٹریم-2 منصوبہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف، پابندیاں ہٹا دیں، جرمنی میں انتخابات سے قبل منصوبے کے افتتاح کا امکان
امریکہ نے نارڈ سٹریم-2 منصوبے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے جرمنی کے لیے روسی گیس لائن منصوبے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے، امریکہ کا منصوبے کو روکنا اور اسکی کوشش کرنا اتحادیوں کی ناراضگی کا باعث بن سکتا ہے، خصوصاً جب کہ منصوبہ تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔
صدر بائیڈن نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگرچہ وہ ہمیشہ سے نارڈ اسٹریم-2 کے مخالف تھے لیکن انکے اقتدار میں آنے سے قبل ہی منصوبہ تقریباً مکمل ہوگیا تھا، اور اگر اب انہوں نے پابندیاں لگائیں تو اسکے سنگین نتائج نکلیں گے اور اس سے امریکہ یورپ تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔
واضح رہے کہ صدر بائیڈن کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب قصر ابیض اور کریملن نے 16 جون کو جنیوا میں صدارتی ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ ق...
