امریکی رکن کانگریس میں بھی ویکسین لگوانے کے باوجود کووڈ کی تشخیص: عوام کو احتیاط قائم رکھنے کی تلقین
امریکی ریاست ایریزونا سے رکن کانگریس ایلم ہرناندیز نے کورونا ویکسین کے حوالے سے نئی بحث پیدا کر دی ہے، ہرناندیز کا دعویٰ ہے کہ وہ ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے باوجود کووڈ-19 کا شکار ہو گئی ہیں اور انکی مثبت تشخیص سامنے آئی ہے۔
ہرناندیز کا کہنا ہے کہ وہ اب تک فائزر کمپنی کی ویکسین کی دو خوراکیں لے چکی ہیں، ویکسین کی دوسری خوراک 11 ہفتے قبل لگوائی تھی، ہرناندیز کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود وہ ہر ممکن احتیاط کر رہی تھیں لیکن معمولی علامات ظاہر ہونے پر جب انہوں نے تشخیص کروائی تو نتائج مثبت نکلے۔
https://twitter.com/almaforarizona/status/1387600664579035140?s=20
امریکی قانون دان کا کہنا ہے کہ انہیں بخار کے ساتھ سر میں شدید درد ہے، اور سونگھنے اور چکھنے کی حس کام نہیں کر رہی۔
ایلم ہرناندیز نے لوگوں سے ویکسین پر اندھا اعتماد کرنے سے اجتناب کی تنبیہ کی ہے، اور کہا ہے کہ احتیاط میں...
