Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

امریکی رکن کانگریس میں بھی ویکسین لگوانے کے باوجود کووڈ کی تشخیص: عوام کو احتیاط قائم رکھنے کی تلقین

امریکی ریاست ایریزونا سے رکن کانگریس ایلم ہرناندیز نے کورونا ویکسین کے حوالے سے نئی بحث پیدا کر دی ہے، ہرناندیز کا دعویٰ ہے کہ وہ ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے باوجود کووڈ-19 کا شکار ہو گئی ہیں اور انکی مثبت تشخیص سامنے آئی ہے۔

ہرناندیز کا کہنا ہے کہ وہ اب تک فائزر کمپنی کی ویکسین کی دو خوراکیں لے چکی ہیں، ویکسین کی دوسری خوراک 11 ہفتے قبل لگوائی تھی، ہرناندیز کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود وہ ہر ممکن احتیاط کر رہی تھیں لیکن معمولی علامات ظاہر ہونے پر جب انہوں نے تشخیص کروائی تو نتائج مثبت نکلے۔

امریکی قانون دان کا کہنا ہے کہ انہیں بخار کے ساتھ سر میں شدید درد ہے، اور سونگھنے اور چکھنے کی حس کام نہیں کر رہی۔

ایلم ہرناندیز نے لوگوں سے ویکسین پر اندھا اعتماد کرنے سے اجتناب کی تنبیہ کی ہے، اور کہا ہے کہ احتیاط میں بالکل کوتاہی مت کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ارجینٹائن کے قانون دان البرتو فرناندیز، پیرو کے صدر مارٹن ویزاکارا، انکی اہلیہ اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان میں بھی ویکسین لگوانے کے باوجود کووڈکی مثبت تشخیص سامنے آچکی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

5 × five =

Contact Us