امریکی سفیر رویہ درست کرے، ترکی کسی کی کالونی نہیں: ترک وزیر خارجہ
ترک وزیر صحت فخرالدین کوجا کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ترکی کے ساتھ ایک کالونی کے طور پر برتاؤ کر رہا ہے۔ امریکی سفیر نہ تو حقائق اور نہ ہی اخلاقی لحاظ سے درست ہیں، انکی مداخلت کی کوئی وجہ نہیں بنتی کیونکہ ترک حکومت ادویات کی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ انکا ایسا رویہ کسی کالونی میں ہوتا تو سمجھ آتا، پر ترکی کسی کی کالونی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی امریکی کمپنیوں کے 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا مقروض ہے، جس پر حکومت کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، تاہم امریکی سفیر نے ایک تجارتی کانفرنس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنیاں ترکی سے نکل جانے یا ترکی میں اپنی سرمایہ کاری کو کم کرنے کا سوچ رہی ہیں۔
جس پر وزیر صحت نے اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی سفیر کا تبصرہ حقائق اور اخلاقی قدروں کے خلاف ہے۔ یاد رہے کہ 2019 میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر ترک صدر اور...