بچوں کو جیل میں اوباما نے ڈالا: صدر ٹرمپ کے مہاجرین سے متعلق جواب پر جوبائیڈن شرمندہ، سابق صدر کو قربانی کا بکرا بنا راہ فرار پائی
امریکی صدارتی انتخابی مہم میں ڈیموکریٹ امید وار جو بائیڈن کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں صدر ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی پر تنقید کے ردعمل میں سابق ڈیموکریٹ صدر اوباما کی پالیسی کا دفاع کرنا پڑگیا۔ جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ ہماری تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں پر دنیا ہنس رہی ہے، ہم سرحد پر بچوں کو والدین سے الگ کررہے ہیں، یہ ظالمانہ پالیسیاں بطور امریکی ہماری اقدار نہیں ہیں۔
جس ہر صدر ٹرمپ نے کہا کہ سرحدوں پر جیلیں اوباما نے بنائیں، یہ الزام ان پر لگایا جاتا ہے اور اخبارات میں تصاویر جاری کی جاتی ہیں کہ ٹرمپ سرحدوں پر ایسی خوفناک جیلیں بنا رہا ہے، جبکہ تفصیل دیکھی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ جیلیں اوباما نے بنوائیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بچوں کو اسمگل کرنے والا ایک مافیا ہے، اور یہ اوباما دور کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ اس مافیا کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ صدر ٹ...