امریکی شعبہ صحت کے ڈیجیٹل نظام پر ممکنہ سائبر حملے: لبرل میڈیا نے بغیر ثبوت کے روس کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا
امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے تنبیہ جاری کی ہے کہ ملکی اسپتالوں کے آن لائن نظام پر سائبر حملہ ہو سکتا ہے، جس پر امریکی میڈیا نے بغیر تحقیقات کے الزام روس پر دھر دیا ہے اور عوام میں کووڈ19 وباء کے دوران روس کے خلاف نفرت پھیلانے کی ایک بھونڈی کوشش شروع کر دی ہے۔
ایف بی آئی اور سائبر سکیورٹی ایجنسی کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم ہیکروں کا گروہ شعبہ صحت کے ڈیجیٹل نظام پر ٹرِک بوٹ مال ویئر کےذریعے حملے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے سارا نظام ٹھپ ہو سکتا ہے، عوامی ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے یا عوامی صحت کی سہولیات میں رکاوٹ آسکتی ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں سکیورٹی ایجنسیوں نے متعلقہ شعبے کو متبادل نظام کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے تاکہ وباء کے دوران صحت کی سہولیات میں رکاوٹ نہ آسکے۔ اداروں نے کسی ہیکر گروہ کا نام یا انکی پہچان کی وضاحت جاری نہیں کی ہے تاہم امریکہ کے تمام لبرل میڈ...