Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکی شعبہ صحت کے ڈیجیٹل نظام پر ممکنہ سائبر حملے: لبرل میڈیا نے بغیر ثبوت کے روس کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے تنبیہ جاری کی ہے کہ ملکی اسپتالوں کے آن لائن نظام پر سائبر حملہ ہو سکتا ہے، جس پر امریکی میڈیا نے بغیر تحقیقات کے الزام روس پر دھر دیا ہے اور عوام میں کووڈ19 وباء کے دوران روس کے خلاف نفرت پھیلانے کی ایک بھونڈی کوشش شروع کر دی ہے۔

ایف بی آئی اور سائبر سکیورٹی ایجنسی کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم ہیکروں کا گروہ شعبہ صحت کے ڈیجیٹل نظام پر ٹرِک بوٹ مال ویئر کےذریعے حملے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے سارا نظام ٹھپ ہو سکتا ہے، عوامی ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے یا عوامی صحت کی سہولیات میں رکاوٹ آسکتی ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں سکیورٹی ایجنسیوں نے متعلقہ شعبے کو متبادل نظام کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے تاکہ وباء کے دوران صحت کی سہولیات میں رکاوٹ نہ آسکے۔ اداروں نے کسی ہیکر گروہ کا نام یا انکی پہچان کی وضاحت جاری نہیں کی ہے تاہم امریکہ کے تمام لبرل میڈیا بشمول بڑے نشریاتی اداروں نیو یارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ اور ایسوسی ایٹڈ پریس نے بلاتاخیر و تحقیقات روس پر الزام لگا کر امریکی عوام میں نفرت کا پرچار شروع کر دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے مختلف تجزیہ کاروں کی مدد سے اپنے تیار کردہ جھوٹ کو ثابت کرنے کی کوشش میں مشغول ہیں تاہم اس بات کو ماننے پر بھی مجبور ہیں کہ ان کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ روس یا روسی حکومت ان حملوں میں ملوث ہے۔

ایک تجزیہ کار نے نفرت کے پرچار میں یہاں تک کہا ہے کہ روسی ہیکر عمومی طور پر سارے نقصان کا دس فیصد طلب کرتے ہیں، جو پرانی روسی روایت ہے جس میں لوگ اور حکومت اپنے سالانہ منافع کا دس فیصد چرچ کو دیتے تھے، اگرچہ یہ روایت صرف روس میں نہیں ساری عیسائی دنیا میں قائم تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ امریکی انتخابات میں بھی ڈیموکریٹ جماعت اور اسکے حامی لبرل میڈیا نے روس پر صدر ٹرمپ کو جتوانے کا الزام لگایا تھا تاہم تحقیقات کے بعد یہ ثابت ہو گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جیت میں روس کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ تاہم ڈیموکریٹ جماعت اب بھی اس پراپیگنڈے کو بھرپور استعمال کر رہی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

four + 14 =

Contact Us