ایران کو جوہری قوت بننے نہیں دیں گے: قابض صیہونی انتظامیہ کے وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ایران کو دھمکی
فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کے وزیراعظم نفتالی بینیت نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی جوہری منصوبے کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پانی سر سے گزر چکا، بین الاقوامی برادری کو معاملے کی حساسیت کو دیکھنا ہو گا۔ ایران نے گزشتہ کچھ برسوں میں جوہری منصوبے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، اور اب یہ یورینیم کی افزودگی کو 60٪ پہنچا چکا، اگر اس نقطے پر اسے نہ روکا گیا تو ایران جوہری قوت بن جائے گا۔
بین الااقوامی اجلاس سے خطاب میں قابض انتظامیہ کے بڑے سرغنہ نے مغربی ممالک کو خصوصی طور پر جھنجھوڑا اور کہا کہ مغرب کی تمام خام خیالی بالاخر غلط ثابت ہو گئی ہے، اگر اب بھی ہوش سے کام نہ لیا گیا تو اسے روکنا ناممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے مغربی ممالک کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یا تو انہوں نے یہ یقین بنا لیا ہے کہ ایران کا جوہری منصوبہ روکنا ناممکن ہے یا پھر وہ اس بحث سے ہ...