خلیج فارس میں امریکی و ایرانی بحریہ کی نوک جھوک جاری: امریکہ کا ایک بار پھر ایرانی پاسدران انقلاب پر اشتعال دلانے کا الزام، ویڈیو جاری
امریکی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں خلیج فارس میں ایرانی اور امریکی بحری جہازوں کے مابین دو بار آمنا سامنا ہوا ہے۔ منگل کے روز امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ترجمان نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی پاسدران انقلاب کے گارڈوں کے غیر زمہ دارانہ رویے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکی بحریہ کی جانب سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی جہاز 2 اپریل کو امریکی جہاز 'مونومائے' کے سامنے اکسانے کی طرز میں چکرکاٹ رہا ہے، جس کے ردعمل میں امریکی جہاز اچانک رک جاتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ رینگ ویل نامی جہاز بھی اسی جارحانہ سلوک کا نشانہ بن چکا ہے۔
https://twitter.com/CavasShips/status/1386919832118087682?s=20
ترجمان کے مطابق امریکی عملے نے ریڈیو کے ذریعہ متعدد انتباہی اشارے جاری کئے اور جہازوں کے بگل سے پانچ ہلکے دھماکے بھی کئے، لیکن ایرانی...