ایران: 10 شہروں میں طالبات کے کھانے میں زہر ملانے کا انکشاف، 1000 طالبات اسپتال داخل، 1 جاں بحق، تحقیقات شروع، 100 مشتبہ افراد گرفتار
ایران میں طالبات کے اسکول کے کھانے میں زہر ملانے کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ خوف کے مارے والدین نے بچیوں اسکول سے اٹھا لیا ہے۔ انتظامیہ نے باقائدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت تہران اور ۱۰ دیگر شہروں کے طالبات کے اسکولوں میں گزشتہ سال نومبر سے بچیوں کے کھانے میں نامعلوم کم اثر زہر کو ملایا جا رہا تھا، پچھلے کچھ دنوں سے بچیوں کی گرتی صحت پر شعبہ صحت کی جانب سے تشویش کا اظہار سامنے آیا۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک 1000 سے زائد طالبات اسپتالوں میں داخل ہو چکی ہیں۔
شہری انتظامیہ نے اب تک 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
مقامی سطح پر مختلف چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں جن میں امریکہ و اسرائیل کی سازش کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم کے خلاف گروہوں کو بھی مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔ کچھ کے خیال میں یہ صرف خوف کی سیاست کا پیش خیمہ ہے،...