ایرانی فوج میں غدار وطن گروہ گرفتار: اسرائیلی سازش کے تحت مظاہروں میں تشدد اور افراتفری پھیلانے کے منصوبے کا انکشاف
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملکی فوج میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھنے والا ایک گروہ پکڑا گیا ہے جو ملک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران تشدد کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ محکمہ جاسوسی کے حوالے سے چلنے والی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متذکرہ عسکری گروہ کے پاس سے بھاری اسلحے کی کھیپ برآمد ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر مغربی سرحد سے ملک میں داخل ہوئی۔ خبر میں اسلحے کی مقدار کے حوالے سے تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم گرفتار گروہ پر فلسطین پہ قابض صیہونی انتظامیہ سے تعلق کا الزام لگایا ہے۔ وزارت حساس معاملات کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحے کو مظاہروں کے دوران انتشار پھیلانے اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
یاد رہے کہ ایران میں معاشی بدحالی اس وقت تاریخ میں اپنے عروج پر ہے، اور ملک کے کچھ علاقوں میں خشک سالی کے باعث عوام میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ ملک کے جنوب مغرب میں ہوئے ایسے ہی...