خامنہ ای اور امریکی وزیر خارجہ میں ٹویٹر پر لفاظی گولہ باری: ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی لبرل جمہوریت کے زوال کی پیشن گوئی کی تو پومپیو نے چور کہہ ڈالا
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکی انتخابات اور انکے نتائج پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ یہی امریکی لبرل جمہوری نظام کا حقیقی چہرہ ہے، اگلا صدر جو بھی ہو اس کے نتیجے میں امریکی سیاسی، عوامی اور اخلاقی زوال یقینی ہے۔
https://twitter.com/khamenei_ir/status/1325138042047377408?s=20
ایرانی قیادت کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تم نے عوام کے کروڑوں ڈالر لوٹے، تمہارے انتخابات ایک ڈھونگ ہیں، جس میں سینکڑوں لوگ مقابلہ کیے بغیر دوڑ سے باہر نکال دیے جاتے ہیں، تمہارے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں کیونکہ تم نے اپنا چوروں کا اقتدار بچانے کے لیے کروڑوں ہمسایہ ممالک میں دہشت گرد گروہوں پر لگا دیے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ انسانی تہذیب کی سب سے عظیم قوم رہے گا، اور ہم اس دن کے انتظار میں رہیں گے جب تمہاری قوم وہ دن دیکھے جس کا انہیں انتظار ہے...