
بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد 5 آگست کو متوقع
بیشتر عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی سرکار 5 اگست کو بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ خبروں کے مطابق ایودھیا میں بابری مسجد کی متنازع زمین کی جگہ 161 فٹ بلند مندر تعمیر کیا جائے گا۔ جس کا سنگ بنیاد وزیراعظم مودی خود رکھیں گے۔
گزشتہ سال 5 آگست کو ہی مودی نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے کشمیر کو ہندوستانی آئین میں حاصل خصوصی حیثیت ختم کی تھی، جس کے بعد وہاں ظلم مزید بڑھا دیا گیا تھا۔
توہم پرستی سے بھرپور عقائد کی حامل ہندو قوم پرست جماعت وشوا ہندو پریشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 اگست کی تاریخ ہندوؤں کے لیے نیک شکون ہے۔ اس لیے مندر کی بنیاد علم نجوم کے تحت ہی رکھی جائے گی۔ تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی اجتماع کے بجائے تمام رسومات کو براہِ راست نشر کیا جائے گی اور صرف مخصوص لوگ تقریب میں شریک کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ ...