روس کا براعظم انٹارکٹکا میں سخوئی-34 جنگی طیاروں کا دستہ تعینات کرنے کا اعلان: امریکہ کا تشویش کا اظہار، کونسل اجلاس طلب
روس اور امریکہ کے اعلیٰ سفارتکار براعظم انٹارکٹکا میں بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کررہے ہیں۔ دونوں ممالک عرصۃ دراز سے ایک دوسرے کو منجمند براعظم میں اشتعال انگیزی کا زمہ دار ٹھہراتے آ رہے ہیں، اور اسے خطے میں اپنے مفادات اور قومی سلامتی کا مسئلہ بنا کر عالمی کشیدگی کو مزید بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔
روسی وزارت دفاع نے اپنے حالیہ بیان میں علاقے میں ایس یو 34 لڑاکا طیاروں کا دستہ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی 45ویں فضائی یونٹ کے سربراہ میجر جنرل ایگور چورکن نے کہا ہے کہ اس سے روس خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ میں بہتر فیصلے کر سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگی طیارے براعظم میں ہر طرح کی عسکری نقل و حرکت پر نظر رکھ سکیں گے، جو انکے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔
گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ایلچی برائے انٹارکٹکا جم ڈی ہارٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ ...