برطانیہ: حکومت نے وباء سے متعلق بروقت فیصلوں اور افواہوں کو روکنے کیلئے شہریوں کی نجی معلومات بدنام زمانہ امریکی کمپنی کو فراہم کر دیں: سماجی حلقوں کا شدید ردعمل، اجازت لینے کا مطالبہ
برطانوی محکمہ صحت نے بدنام زمانہ امریکی سافٹ ویئر کمپنی پلانٹر کے ساتھ کووڈ-19 سے متعلق ڈیٹا کے تجزیے کا معاہدہ کیا ہے۔ برطانیہ پلانٹر کو اس کے کام کے بدلے 2 کروڑ 30 لاکھ برطانوی پاؤنڈ یعنی تقریباً 5 ارب روپے ادا کرے گا۔
حکومتی اقدام پر سماجی حلقوں خصوصاً شہریوں کی نجی معلومات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں اور شخصیات کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار سامنے آیا ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت سے متعلق معلومات کو ایک بیرونی ملک کمپنی کو یوں مہیا کرنا کسی بھی طرح خطرے سے خالی نہیں، وہ بھی پلاںٹر جیسی کمپنی کو جو کہ امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے اور خفیہ سرگرمیوں میں ملوث رہتی ہے،
واضح رہے کہ پلانٹر پر اس سے پہلے کیے گئے منصوبوں میں نسل پرستی اور دیگر بنیادوں پر تعصب کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔ جس کی نمایاں مثال امریکی ریاست لاس اینجلس کی پولیس کا جرائم کی روک تھام کے لیے ...