برطانیہ نے افغانستان میں قیام میں توسیع کے لیے جی-7 کا اجلاس بلا لیا، مل کر امریکہ پر دباؤ ڈالنے کا امکان: امارات اسلامیہ افغانستان کی جانب سے معاہدہ وفا نہ کرنے پر ردعمل کی دھمکی
طالبان نے برطانیہ کی جانب سے فوجی انخلاء کی تاریخ میں توسیع کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ 31 آگست کے بعد کسی بھی غیر ملکی فوجی کاقیام معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہو گا اور افواج خود اسکی ذمہ دار ہوں گی۔
برطانیہ کی جانب سے بیان بی بی سی پر انگریز فوج کے وزیر کی جانب سے سامنے آیا جس میں پر امن انخلاء کے نام پر 31 آگست کے بعد بھی نیٹو افواج کو کابل میں برقرار رکھنے کی بات کی گئی۔ وزیر جیمز ہیئپی کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کو راضی کرنے کی کوشش میں ہیں کہ انخلاء کے عمل کو محفوظ رکھنے کے لیے 31 آگست کے بعد بھی کابل میں قیام رکھا جائے اور کابل ہوائی اڈے کا کنٹرول قائم رکھا جائے۔
برطانوی فوج کے سربراہ کے بیان کے بعد امارات اسلامیہ افغانستان کے ترجمان سہیل شاہین نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام امن معاہدے کی خلاف ورزی ہو گا اور مجاہدین اس پر ردعمل کا حق محفوظ رکھیں گے۔
واضح رہے کہ سہیل...