
روس بہانہ، چین نشانہ: برطانیہ کا حالیہ دشمن اول روس ہے، سیکرٹری دفاع والیس نے چین کا گھیرا کرتی بحری قوت کو روس سے جوڑ دیا
برطانوی سیکرٹری دفاع بین والیس نے روسی آبدوزوں میں جدت اور بحری قوت میں اضافے کو ملک کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے برطانیہ کی بڑھتی عسکری پیداوار کا دفاع کیا ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اپنی تمام تر اشتعال انگیزی کا نشانہ برطانیہ کو بنائے ہوئے ہے۔
والیس نے برطانوی بحری قوت میں ہونے والے نئے اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس سے ایک بار پھر دنیا میں بحری قوت کے مرکزکے طور پر ابھرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے خاص طور پر 3 ارب پاؤنڈ مالیت کی لاگت سے تیار کردہ کوئین الزبتھ نامی طیارہ بردار بحری جہاز کا ذکر کیا اور عوام کو محفوظ مستقبل کی امید دلائی۔
برطانوی سیکرٹری دفاع نے بحری جہاز کی پہلی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ یہ جرسی کی طرف نہیں بلکہ جاپان کی طرف پہلا سفر کرے گا اور خطے میں برطانوی عسکری قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔ پہلی ت...