برطانیہ: سارہ ایوراڈز جنسی زیادتی و قتل مقدمے پر برطانوی وزیراعظم کا سخت ردعمل، محکمہ انصاف کی جنسی جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر سوال، پولیس افسر کے جرم میں ملوث ہونے پر نظام پر بھی کڑی تنقید
برطانیہ میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر وزیراعظم بورس جانسن نے مقامی نظام انصاف پر سوال اٹھا دیا ہے۔ لندن پولیس کے افسر وائین کوزنز کے ہاتھوں سارہ ایوراڈز کے اغواء، جنسی زیادتی اور قتل پر سماجی حلقوں کی جانب سے حکومت پر سخت تنقید سامنے آئی ہے۔ صورتحال پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم بورس جانسن نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی نظام انصاف جنسی حیوانوں کو قرار واقعی سزا دینے میں ناکام نظر آرہا ہے، جس سے برائی میں اضافہ ہوا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سارہ ایوراڈز کے واقع نے عوام کے پولیس پر اعتماد کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے۔ ایک حاضر سروس پولیس افسر کی جانب سے ایسا جرم سامنے آنا ہمارے اداروں اور نظام پر بڑ اسوال ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میں محکمہ پولیس میں ایسے ہزاروں افراد کو دیکھتا ہوں جو اس واقعے سے شدید اضط...