برطانیہ: 20٪ نوجوان اچھے معاوضے کی شرط پر فحش فلموں میں کام کرنے کو راضی، فحاشی کی مقبولیت کے سروے نتائج پر فحش مواد کے خلاف مہم چلانے والی تنظیموں کا افسوس کا اظہار، مہمات مزید مؤثر اور تیز کرنے کے ارادے کا اظہار
برطانوی نوجوانوں میں ہوئے ایک نئے سروے کے مطابق 20 فیصد جوان اچھے معاوضے اور تحفظ کی شرط پر بخوشی فحش فلموں میں کام کرنے کو راضی ہیں۔ تحقیق کے نتیجے میں سماجی ماہرین نے لکھا ہے کہ اس رحجان کی وجہ معاشرے میں جسم فروشی کو مقبولیت مل جانا ہے۔ سروے کے مطابق برطانوی جوانوں کی نمایاں تعداد فحش فلموں کو معیوب نہیں سمجھتی، اور اسے جدید معاشرے میں قابل قبول عنصر کے طور پر دیکھتی ہے۔
فحاشی کی قبولیت کا رحجان 18 سے 34 برس کے جوانوں میں زیادہ ہے، جبکہ 35 سے 55 برس کی عمر کے افراد کی اکثریت اسے ناقابل قبول مانتی ہے۔
جوانوں کے فحاشی کو اس حد تک قبول کرنے کے باوجود جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں پتہ چلے کہ ان کے اہل خانہ میں سے کوئی شخص فحش فلموں کے لیے کام کرتا ہے تو انہیں کیسا لگے گا، تو جوانوں کی اکثریت، 51٪ نے اس حوالے سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔اگرچہ اس حوالے سے بھی عمر میں فرق نمایاں تھا۔ ...