برلن: یوم مزدور کے مظاہرے ہنگاموں میں بدل گئے، 93 پولیس افسران سمیت سینکڑوں زخمی، 354 گرفتار، شہر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں یوم مزدور کے حوالے سے مظاہروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ آج ہوئے مظاہرے بھی ہنگاموں میں بدل گئے جس میں 90 سے زائد پولیس افسران اور سینکڑوں مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق 354 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق شہر کے کم ازکم 20 حصوں میں مظاہرے ہوئے تاہم کچھ میں مشتعل افراد نے پولیس کی لگائی رکاوٹوں کو زبردستی ہٹایا اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔
پولیس کے مطابق وباء کے باعث صرف 1000 مظاہرین کو اجتماع کی اجازت دی گئی تھی تھی لیکن بیشتر مقامات پر لوگ 8 سے 10 ہزار سے بھی زیادہ تھے، جس کے باعث پولیس کو مداخلت کر کے لوگوں کو منتشر کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ برلن سمیت بیشتر مغربی ممالک میں یوم مزدور کے حوالے مظاہرے اکثر پرتشدد ہوتے ہیں جن میں طبقاتی تقسیم کے شکار افراد توڑ پھوڑ اور ہنگامے کرتے ہیں اور اپنی غربت سے ا...