برکس کا مقصد منصفانہ کثیر القطبی دنیا کا قیام ہے: روسی وزیر خارجہ کا آئندہ اجلاس سے قبل اہم بیان، اتحاد کی وسعت کے لیے بھی مثبت اشارے دے دیے
روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروو نے دنیا پر زور دیا ہے کہ مغربی اجارہ داری کو قائم رکھنے کے لیے ان کی حالیہ کوششوں کا الٹا اثر ہو رہا ہے، لہٰذا دنیا کی اکثریتی آبادی کو تمام مغربی اقدامات کو مسترد کرنا چاہیے اور مغرب کی اقلیت کی جانب سے دنیا کی اکثریتی آبادی کے وسائل کا استحصال روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
روسی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقت کے محور بدل رہے ہیں، اور دنیا یک قطبی سے بہتر اور منصفانہ کثیر قطبی قوت میں بدل رہی ہے۔ جوہانسبرگ جنوبی افریقہ میں آئندہ برکس کے اجلاس سے پہلے اپنے اس تحریری بیان میں سرگئی لاوروو کا کہنا تھا کہ 5 ملکی بین الاقوامی اتحاد کثیر القطب دنیا کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثبت قوت کا چہرہ ہے جو جنوب اور مشرق کے اتحاد سے دنیا میں توازن لائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا مغربی اتحادی ممالک کی سیاسی و مالی اشرافیہ سے تنگ آچکی...
