
بنگلہ دیش، عرب امارات اور یوروگوئے نے بھی برکس کے ترقیاتی بینک کی رکنیت حاصل کر لی
برکس کے قائم کردہ ترقیاتی بینک نیو ڈویلپمنٹ بینک نے متحدہ عرب امارات، یوروگوئے اور بنگلہ دیش کو بھی بین الاقوامی بینک کی رکنیت میں شامل کر لیا ہے۔ تینوں نئے رکن ممالک کے ساتھ رکنیت کی بات چیت 2020 میں شروع ہوئی تھی۔ رکنیت کا اعلان کرتے ہوئے صدر بینک مارکوس تروئےجو نے کہا کہ انہیں تینوں نئے رکن ممالک کی شمولیت پر خوشی ہے، رکن ممالک باہمی تعاون کے ذریعے ترقیاتی ڈھانچے اور استحکام کے ہدف پر کام کریں گے۔ اس موقع پر شنگھائی میں قائم بینک نے رکنیت کو مزید پھیلانے کے ارادے کا اظہار بھی کیا ہے۔
نیو ڈویلپمنٹ بینک کی رکنیت کا عمل مکمل کرنے کے لیے امیدوار رکن ممالک کو مقامی سطح پر کچھ مالیاتی نظام میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ مرکز میں بھی کچھ بنیادی رقم جمع کروانا ہو گی، جس کے بعد انکی رکنیت کا عمل مکمل ہو جائے گا اور ممالک مشترکہ خزانے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یاد رہے کہ نیو ڈویلپمنٹ بینک برکس یعنی...