بلوچستان: زامران میں مارخوروں کی پُراسرار ہلاکت
بلوچستان میں ایران کی سرحد سے ملحقہ علاقے زامران کی خوبصورت وادیوں میں ہرن اور مارخور کثرت سے پائے جاتے ہیں مگر گزشتہ چند ماہ سے وہاں کے باسیوں کو اردگرد کی پہاڑیوں میں مارخور مردہ حالت میں مل رہے ہیں۔
بلوچستان میں کوہِ سلیمان کے اطراف میں پائے جانے والے مارخوروں کو سلیمانی مارخور کہا جاتا ہے، جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ایک خاص شہرت رکھتے ہیں۔ مارخور جنگلی بکرے کی ایک قسم ہے، جو بلوچستان میں کوہِ سلیمان اور چلتن نیشنل پارک کے علاوہ گلگت بلتستان، چترال، وادیِ کیلاش اور شمالی علاقہ جات میں بھی پائے جاتے ہیں۔
نوے کی دہائی میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی مارخور کی نسل معدومیت کا شکار تھی، جس کے بعد سردار نصیر ترین نے بلوچستان میں ان کے تحفظ کے لیے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا۔ اُن کی اَن تھک کوششوں سے " تورغر کنزرویشن پروجیکٹ " کے تحت مارخور کی نسل کو تحفظ حاصل ہوا اور...