بنگلہ دیش: قرآن کی توہین پر شروع ہونے والے فسادات کنٹرول سے باہر، حالات انتہائی کشیدہ، 9 افراد ہلاک، 71 مقدمے درج، 450 افراد گرفتار، حکومت کا ریاست کو دوبارہ سیکولر بنانے پر غور
بنگلہ دیش کی پولیس نے مندروں اور ہندو آبادی کی املاک پر حملوں کے الزام میں 450 سے زائد مسلم شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مسلم اکثریتی ملک میں مذہبی بنیادوں پر دنگوں کی یہ ایک بدترین مثال ہے۔ اس سے قبل 2017 میں گستاخی رسول کے الزام میں بھی ایک شہری کو ہجوم نے قتل کر دیا تھا، تاہم حالیہ واقعے کے بعد حالات انتہائی کشیدگی کا شکار ہیں۔
کچھ روز قبل ہندوؤں کے تہوار درگا پوجا کے جلوس میں دیوی کی مورتی کے قدموں کے نیچے سے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی جلد برآمد ہوئی تھی۔ جس پر مسلمان شدید برہم ہو گئے اور حکومت سے فوری واقعے میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ابھی واقعے کی تحقیقات جاری تھیں کہ ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہو گئے اور لوگوں نے جتھوں کی صورت میں ہندوؤں پر حملے شروع کر دیے۔
انتظامیہ حالات کو سنبھالنے کی پوری کوشش کر رہی ہے لیکن انہیں شبہہ ہے کہ کیونکہ ابھی تحقیقا...