
شمالی کوریا کی عسکری نمائش کی رپورٹ تائیوان کی ویڈیو کے ساتھ نشر کرنے پر بی بی سی کی جگ ہنسائی
برطانوی نشریاتی ادارے کو بروز ہفتہ اس وقت انتہائی شرمندگی اٹھانا پڑی جب اس نے شمالی کوریا کی عسکری نمائش کی رپورٹ میں تائیوان کی عسکری نمائش کی ویڈیو نشر کر دی۔
ویڈیو میں واضح طور پر تائیوان کے جھنڈے اور قیادت کو دیکھاجا سکتا ہے تاہم بی بی سی کی غلطی نے اسے سماجی ابلاغی ویب سائٹوں پر صارفین کی تنقد اور مزاح کا خوب نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/DorinPohPoh/status/1314861233216995328?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ غلطی جھنڈوں کی مماثلت کی وجہ سے ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ نے ادارے کی انتظامیہ کو جاہل اور خطے سے ناواقف قرار دیا۔
https://twitter.com/charles04201/status/1314882769307070464?s=20
غلطی پر بی بی سی کو بعد میں معافی مانگنا پڑی۔
https://twitter.com/LazyWorkz/status/1314798220019671040?s=20...