
ترکی: فسلطینی طلباء کی جاسوسی کرنے والا 15 رکنی صیہونی جاسوس گروہ گرفتار، تحقیقات جاری
ترک جاسوس ادارے ایم آئی ٹی نے 15 رکنی ایک صیہونی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو ملک میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کی جاسوسی کرنے اور دیگر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے 4 مختلف شہروں میں 200 اہلکاروں کی ایک ٹیم نے 7 اکتوبر کو کارروائی کی جس میں 5 مختلف ایسے گروہوں کو گرفتار یا گیا جو فسلطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔
https://twitter.com/trthabercanli/status/1451117431276150784?s=20
تفصیلات کے مطابق صیہونی جاسوس خصوصی طور پر ان طلباء پر نظر رکھتے تھے جو سماجی اور تحریکی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے، یا جو شعبہ دفاع سے متعلق تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی جاسوس سیف یو ایم اور پروٹون میل نامی سافٹ ویئر سے معلومات اسرائیل پہنچاتے تھے۔ اسکے علاوہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے رقم کی ترسیل کا کام بھی کرتے تھے، جس کے لیے قیمتی زیورات، پت...