Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

ترکی: فسلطینی طلباء کی جاسوسی کرنے والا 15 رکنی صیہونی جاسوس گروہ گرفتار، تحقیقات جاری

ترک جاسوس ادارے ایم آئی ٹی نے 15 رکنی ایک صیہونی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو ملک میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کی جاسوسی کرنے اور دیگر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے 4 مختلف شہروں میں 200 اہلکاروں کی ایک ٹیم نے 7 اکتوبر کو کارروائی کی جس میں 5 مختلف ایسے گروہوں کو گرفتار یا گیا جو فسلطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی جاسوس خصوصی طور پر ان طلباء پر نظر رکھتے تھے جو سماجی اور تحریکی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے، یا جو شعبہ دفاع سے متعلق تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی جاسوس سیف یو ایم اور پروٹون میل نامی سافٹ ویئر سے معلومات اسرائیل پہنچاتے تھے۔ اسکے علاوہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے رقم کی ترسیل کا کام بھی کرتے تھے، جس کے لیے قیمتی زیورات، پتھروں، بٹ کوئن اور دیگر ذرائع کا سہارا لیا جاتا تھا۔

میڈیا کو دی گئی تفصیلات کے مطابق ان افراد کو ہدایات ہمسایہ یا یورپی ممالک مثلاً کروشیا، اور جرمنی میں دی جاتی تھیں، اور پیسوں کی ادائیگی نقد کی جاتی تھی۔

ترکی نے ان افراد کی شہریت یا دیگر شناخت عیاں نہیں کی ہے البتہ اسرائیلی اخبارات کے مطابق یہ عرب النسل افراد ہیں اور ان میں سے کچھ فلسطینی بھی ہیں، جو گزشتہ ماہ سے ترکی میں لاپتہ ہیں، لیکن دراصل ترکی سکیورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں۔

زیر حراست ایک طالب علم کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسکا بھائی بے قصور ہے اور آئندہ چند ماہ میں قونیہ کی ایک جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والا ہے۔

ترک حکومت یا اسرائیلی انتظامیہ نے تاحال کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا البتہ ترک اخبار ڈیلی صباح کے مطابق مکمل تحقیقات کے بعد تفصیلات عیاں کی جائیں گی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

16 + five =

Contact Us